بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یوکرین کی فوج کے بغیر پائلٹ سسٹمز فورس کے کمانڈر، رابرٹ مادیار برودی کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کل یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ گذشتہ 9 دنوں کے دوران بحیرہ آزوف (Sea of Azov) میں روس کے 116 جہازوں ـ بشمول آئل ٹینکرز ـ کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرین کی مسلح افواج کے بغیر پائلٹ سسٹمز کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ گذشتہ رات بحیرہ اسود میں روس کے 20 تیل بردار جہازوں کو "شکار" کر لیا گیا۔
برودی نے ٹیلیگرام پر لکھا: "MoLoChKa" نامی آپریشن کا اگلا کلسٹر یوکرین کے یوم آزادی کے لئے شروع کر دیا گیا ہے۔ یوکرین کی مسلح افواج کے بغیر پائلٹ کے نظاموں کی افواج کے پرندے بحیرہ اسود میں ہیں۔"
برودی نے کہا گذشتہ رات روس کے 17 تیل بردار، دو گیس بردار جہاز اور ایک کش نشانہ بنائے گئے، مزید کہا: "باضابطہ رپورٹ بعد میں ویڈیو شواہد کے ساتھ پیش کی جائے گی۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ